وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈی نیٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے انجینئرنگ اور لاجسٹکس شعبے کو ایرانی نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ایران کی جنگ کے بعد تعمیرِ نو میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایران کی تعمیرِ نو میں پاکستانی صنعت اور افرادی قوت اہم کردار ادا کر سکتی ہے، سیف الرحمن

مزید خبریں
لاہور۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈی نیٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے انجینئرنگ اور لاجسٹکس شعبے کو ایرانی نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ایران کی جنگ کے بعد تعمیرِ نو میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ اتوار کو یہاں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند کارکن تعمیرِ نو کے منصوبوں میں موثر خدمات انجام دے سکتے ہیں۔
انہوں نے ایران کے وسطی ایشیا اور آذربائیجان کے لیے کھولے گئے تجارتی راستوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کسٹمز، سرحدی انفراسٹرکچر اور رابطہ سڑکوں کی بہتری پر زور دیا۔ سیف الرحمن نے ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر مذاکرات کی بحالی، ایران سے بجلی کی درآمدات میں اضافے اور زراعت، ادویات، ڈیری ٹیکنالوجی و سائنسی تحقیق میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر مستحکم ایران پاکستان کے لیے وسیع اقتصادی مواقع کا حامل ہے۔








