محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل ۱ٓباد کی ترجمان ڈاکٹر فرحین نے کہا ہے کہ5سے20فیصد برائلر چوزے مختلف بیماریوں کی وجہ سے مرجاتے ہیں اورپولٹر ی فارمرز کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ ہونے سے انہیں مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
مناسب صفائی اور کی نگہداشت سے برائلر چوزوں کے ابتدا میں ہی مرنے کی شرح کو کم کیا جا سکتاہے، ڈاکٹر فرحین

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 12 جولائی (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل ۱ٓباد کی ترجمان ڈاکٹر فرحین نے کہا ہے کہ5سے20فیصد برائلر چوزے مختلف بیماریوں کی وجہ سے مرجاتے ہیں اورپولٹر ی فارمرز کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ ہونے سے انہیں مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مرغبانی کی صنعت کی ترقی کے ساتھ اس کے مسائل میں بھی اضافہ ہوتا جار ہا ہے جس میں مرغیوں کی بیماری سر فہرست ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 5سے 20فیصد برائلر چوزوں کے مرنے سے نہ صرف پولٹری فارمر حضرات کو مالی نقصان کا سامنا ہے بلکہ اس سے ملکی وسائل بھی متاثر ہو تے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوزوں کی متناسب جسامت، نشوو نما، تازہ اور جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی، متوازن خوراک، حفاظتی ٹیکہ جات، فارم اور گرد و نوا ح کی مناسب صفائی اور پرندوں کی نگہداشت سے برائلر چوزوں کے ابتدا میں ہی مرنے کی شرح کو کم کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری فارمرز محکمہ لائیو سٹاک کے حکام کے مشوروں پر عمل کریں تاکہ چوزوں میں مرنے اور ان میں بیماریاں پھیلنے کے تناسب کو کم سے کم کیا جا سکے۔








