اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) تعلیم کے میدان میں حکومت کے ساتھ مل کر سرگرداں ہے، اس سال کی داخلہ مہم میں اپنی سرتوڑ کوششوں کے باعث اور صوبائی حکومتوں، ڈونر ایجنسیوں اور والدین کی بھرپور پزیرائی سے این سی ایچ ڈی نے 82,166 بچوں کا 5,681 جاری فیڈر سکولوں میں اندراج کیا ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی …
این سی ایچ ڈی نے 82,166 بچوں کا سکولوں میں اندراج کیا ہے جو بڑی کامیابی ہے، دو کروڑ 40 لاکھ بچے ایسے ہیں جو کبھی سکول نہیں گئے،تعلیم کے میدان میں حکومت کے ساتھ مل کر سرگرداں ہیں، چئرپرسن این سی ایچ ڈی رزینہ عالم
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) تعلیم کے میدان میں حکومت کے ساتھ مل کر سرگرداں ہے، اس سال کی داخلہ مہم میں اپنی سرتوڑ کوششوں کے باعث اور صوبائی حکومتوں، ڈونر ایجنسیوں اور والدین کی بھرپور پزیرائی سے این سی ایچ ڈی نے 82,166 بچوں کا 5,681 جاری فیڈر سکولوں میں اندراج کیا ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چئرپرسن این سی ایچ ڈی رزینہ عالم نے کمیشن کی 42 ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمیشن کے دیگر ممبران مسز روشن خورشید بھروچہ ، ڈاکٹر سونو کھنگرانی، ڈاکٹر مبشر بھٹی، رفیق ظاہر (جائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر وزارتِ تعلیم اسلام آباد)، ذوالفقار احمد (سی ای او پی ایچ ڈی ایف)، عابد حسین)ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی) اور اعجاز مہدی جو کہ وزارت خزانہ کی نمائندگی کر رہے تھے بھی موجود تھے۔








