محکمہ زراعت پنجاب نےمکئی کی کاشت کے حوالے سے کاشتکاروں کے لیے سفارشات جاری کر دی ہیں ۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق موسم خریف میں مکئی کی کاشت 15 جولائی سے 15 اگست تک مکمل کی جائے، جبکہ راولپنڈی کے پہاڑی علاقوں میں موسمی مکئی کی کاشت فوری طور پر شروع کر دی جائے۔
محکمہ زراعت پنجاب کی موسمی مکئی کی کاشت کے حوالے سے سفارشات جاری

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 13 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نےمکئی کی کاشت کے حوالے سے کاشتکاروں کے لیے سفارشات جاری کر دی ہیں ۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق موسم خریف میں مکئی کی کاشت 15 جولائی سے 15 اگست تک مکمل کی جائے، جبکہ راولپنڈی کے پہاڑی علاقوں میں موسمی مکئی کی کاشت فوری طور پر شروع کر دی جائے۔ کاشتکار مکئی کی کاشت اڑھائی فٹ کے باہمی فاصلے پر تیار کی گئی وٹوں پر کریں۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ ترقی یافتہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ 1898، ایف ایچ 1046، وائی ایچ 5427، ایف ایچ 988، وائی ایچ 5482، وائی ایچ 5561، وائی ایچ 5568 اور وائی ایچ 5560 کاشت کریں۔ اسی طرح عام اقسام میں ملکہ 16، گوہر 19، ساہیوال گولڈ، سمٹ پاک، سویٹ 1 اور پاپ 1 کی کاشت کی سفارش کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مکئی کے کاشتکار رجسٹرڈ ڈیلرز سے بین الاقوامی اور قومی کمپنیوں کی ہائبرڈ اقسام کا معیاری بیج خرید کر بھی کاشت کر سکتے ہیں۔
موسمی مکئی کے لیے شرح بیج 8 سے 10 کلوگرام فی ایکڑ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موسمی مکئی کی دوغلی اقسام کے لیے پودوں کی تعداد 30 ہزار فی ایکڑ جبکہ عام اقسام کے لیے 23 سے 26 ہزار پودے فی ایکڑ رکھے جائیں تاکہ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔








