پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز مندی کارحجان رہا اور کے ایس ای100 انڈیکس 2314.73 پوائنٹس کمی کے بعد 179927.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،335کی قیمتوں میں کمی اور 102 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،کے ایس ای100 انڈیکس 2314.73 پوائنٹس کمی کے بعد 179927.04 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز مندی کارحجان رہا اور کے ایس ای100 انڈیکس 2314.73 پوائنٹس کمی کے بعد 179927.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،335کی قیمتوں میں کمی اور 102 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 845.27ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 35.55ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 726 پوائنٹس کی کمی کے بعد 53705.71 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3382.29 پوائنٹس کی کمی کے بعد 253531.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔








