محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت اگست میں شروع کر کے ستمبرکے آخر تک مکمل کرنے کا مشورہ دیاگیاہے۔
کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت اگست میں شروع کر کے ستمبرکے آخر تک مکمل کرنے کا مشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 14 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت اگست میں شروع کر کے ستمبرکے آخر تک مکمل کرنے کا مشورہ دیاگیاہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عدیل احمدنے کہا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر پودینے کی کاشت کیلئے ایک لاکھ 75ہزار سے 2لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اور جڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پودینے کی کاشت کے فوراً بعد آبپاشی کر لی جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پودینہ کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جو ذرخیز اور پانی کا بہتر نکاس رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیت میں پودینہ کی کاشت مطلوب ہو اس میں سبز کھاد ڈالنے سے بھی فی ایکڑ بہترین فصل حاصل ہو سکتی ہے۔








