سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایکسپورٹ-امپورٹ بینک آف پاکستان نےایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر، نائب صدر ایس سی سی آئی سلمان شیخ نے ایکسپورٹ،امپورٹ بینک آف پاکستان کے وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔
سیالکوٹ چیمبر میں ایکسپورٹ۔امپورٹ بینک آف پاکستان کا ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 15 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایکسپورٹ-امپورٹ بینک آف پاکستان نےایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر، نائب صدر ایس سی سی آئی سلمان شیخ نے ایکسپورٹ،امپورٹ بینک آف پاکستان کے وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس سیشن میں ای ایکس آئی ایم بینک کے دائرہ کار اور اس کی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس سہولت پر روشنی ڈالی گئی،یہ سہولت برآمد کنندگان کو غیر ملکی خریداروں کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے کے نتیجے میں درپیش تجارتی اور سیاسی خطرات سے تحفظ فراہم کرتی ہے، تجارتی مالیات تک رسائی کو بہتر بناتی ہے اور بین الاقوامی منڈیوں میں کاروبار کو وسعت دینے میں معاونت کرتی ہے۔








