محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔
باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں،محکمہ زراعت پنجاب

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عامر صدیق نے کہا ہے کہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا، ایک کلو ڈی اے پی
ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے اور تنے سے پودے کے پھیلاؤ کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3 مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔








