پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،کے ایس ای100 انڈیکس میں 1766.97 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس 1766.97 پوائنٹس کے اضافے سے 175285.78 پوائنٹس پر بند ہوا

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس 1766.97 پوائنٹس کے اضافے سے 175285.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور565کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،361 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،104کی قیمتوں میں کمی اور100 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 583.804 ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 26.045 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 611.36 پوائنٹس کے اضافے سے 52320.98 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس2407.71 پوائنٹس کے اضافے سے 246775.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ سرفہرست رہی جس کے 52.695 ملین شیئرز کا لین دین ہوا، سینرجیکو پاکستان کے 37.967 ملین اور ٹی پی ایل پراپرٹیز کے 27.820 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ حاصل کرنے والی کمپنیوں میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (بی) شامل رہی جس کے حصص کی قیمت 688 روپے اضافے کے بعد 18,294 روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص 165 روپے بڑھ کر 25525 روپے پر بند ہوئے جبکہ خیرپور شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 131.02 روپے کمی کے بعد 2310.46 روپے جبکہ شیلڈ کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص 39.95 روپے گر کر 750.15 روپے پر آ گئے۔

 

مزید خبریں