رومانیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سیّد طارق فاطمی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) پاکستان میں رومانیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر ایملیان آئیون نے پیر کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سیّد طارق فاطمی کے ساتھ ملاقات کی۔ معاون خصوصی نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستانہ، خوشگوار اور باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور رومانیہ کے …

اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) پاکستان میں رومانیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر ایملیان آئیون نے پیر کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سیّد طارق فاطمی کے ساتھ ملاقات کی۔ معاون خصوصی نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستانہ، خوشگوار اور باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے سلسلہ میں سفیر کے کردار کی تعریف کی۔ طارق فاطمی نے سفیر کی مستقبل کی ذمہ داریوں کیلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستان کی زیادہ ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply