ملک بھر میں سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 343 روپے اضافے کے بعد 364,399 روپے سے بڑھ کر 364,742 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 334,044 روپے سے بڑھ کر 334,358 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 134 روپے کمی کے بعد 6,155 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 115 روپے کمی کے بعد 5,276 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,026 ڈالر سے بڑھ کر 4,030 ڈالر ہو گئی۔








