پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2837.78 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2837.78 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 178123.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2837.78 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 178123.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری سیشن کے دوران 736.955 ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 34.609ارب روپے تھی۔مارکیٹ میں مجموعی طور565کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،342کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،129کی قیمتوں میں کمی اور94 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 842.62 پوائنٹس کے اضافے سے 53163.60 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس3970.51 پوائنٹس کے اضافے سے 250746.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم کے اعتبار سے لوٹے کیمیکل سرفہرست رہی جس کے 70.092 ملین حصص کا کاروبار ہواجبکہ ٹی پی ایل پراپرٹیز کے 52.568 ملین اور اتفاق آئرن انڈسٹریز کے 35.220 ملین حصص کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔سب سے زیادہ اضافہ خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص میں دیکھا گیا جن کی قیمت 129.82 روپے بڑھ کر 2,061.33 روپے ہو گئی جبکہ نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص 40.08 روپے اضافے کے ساتھ 7657.58 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (بی) کے حصص کی قیمت میں 520.50 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 17773.50 روپے پر بند ہوئے جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص 374.00 روپے کمی کے بعد 25151.00 روپے پر آ گئے۔