ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق زرعی گریجوایٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔اس ضمن میں ایسے زرعی گریجوایٹس نوجوان جن کی بالائی عمر کی حد 27 سال
زرعی گریجوایٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں سے درخواستیں مطلوب

مزید خبریں
لاہور۔16جولائی (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق زرعی گریجوایٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔اس ضمن میں ایسے زرعی گریجوایٹس نوجوان جن کی بالائی عمر کی حد 27 سال(درخواست کی آخری تاریخ تک) اور جن کی تعلیمی قابلیت کا معیار بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر ہو درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت 1500نوجوان زرعی گریجوایٹس کی بھرتی کی جائے گی جن کو ماہانہ 70ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا
خواہشمند نوجوان زرعی گریجوایٹس درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pkسے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں یا متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔شرائط و ضوابط و دیگر تفصیلات درخواست فارم پر درج ہیں۔نوجوان زرعی گریجوایٹس درخواست فارم مکمل کر کے 30جولائی2026 تک متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں جمع کرائیں۔یاد رہے،گزشتہ سالوں میں انٹرن شپ پروگرام سے مستفید ہونے والے انٹرنیز اہل نہ ہوں گے۔








