وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور مصر کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ دوستی پر قائم ہیں، پاکستان اور مصر کو روایتی تجارت سے آگے بڑھ کر اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری قائم کرنا ہوگی۔
پاکستان ،مصر کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام ، دیرینہ دوستی پر قائم ہیں، دونوں ممالک کو روایتی تجارت سے آگے بڑھ کر سٹریٹجک اقتصادی شراکت داری قائم کرنا ہوگی ، وفاقی وزیرِ تجارت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور مصر کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ دوستی پر قائم ہیں، پاکستان اور مصر کو روایتی تجارت سے آگے بڑھ کر اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری قائم کرنا ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر جام کمال خان نے عرب جمہوریہ مصر کے قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ مختلف ممالک کے سفرا، ہائی کمشنرز، اعلیٰ سرکاری حکام اور سفارتی برادری کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے کے مطابق تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے مصر کی حکومت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور مصر کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ دوستی پر قائم ہیں۔ وزیرِ تجارت نے کہا کہ پاکستان اور مصر کو روایتی تجارت سے آگے بڑھ کر اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری قائم کرنا ہوگی۔
جام کمال خان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ سرمایہ کاری، پیداوار اور ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں،پاکستان اور مصر مشترکہ ویلیو چینز کے ذریعے روزگار، صنعتی استعداد اور برآمدات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر افریقی، عرب اور بحیرۂ روم کی منڈیوں کے لیے اہم پیداواری اور تقسیمی مرکز ہے۔ وزیرِ تجارت نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا سے منسلک بڑی پیداواری اور سرمایہ کاری منڈی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصری کمپنیوں کی پاکستان کے توانائی، رئیل اسٹیٹ، مالیاتی اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبوں میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں بھی مصر میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مصر کو خام مال، تیار مصنوعات، صنعتی سامان اور درمیانی اشیاء فراہم کرسکتا ہے، مصر توانائی، معدنیات، زرعی مصنوعات، کیمیکلز، کھاد اور طبی آلات کے شعبوں میں اہم شراکت دار بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعاون سے تیسرے ممالک اور نئی علاقائی منڈیوں تک رسائی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مصر کی جانب سے پاکستان کے صحت کے شعبے میں تعاون قابلِ قدر ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ غزہ کے لیے پاکستانی انسانی امداد کی ترسیل میں مصر کا تعاون قابلِ تحسین ہے، پاکستان مصر کے علاقائی امن اور استحکام کے لیے تعمیری کردار کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے دفاعی اور تربیتی تعاون میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔فوڈ ایگ پاکستان 2026 میں مصر کے مضبوط تجارتی وفد کی شرکت کے منتظر ہیں ۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان 7 سے 10 دسمبر تک مصر میں منعقد ہونے والی فوڈ افریقہ 2026 میں شرکت کرے گا۔تجارتی نمائشیں دونوں ممالک کے برآمد کنندگان، خریداروں اور سرمایہ کاروں کو قریب لائیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرنا خوش آئند ہے،پاکستان صدر عبدالفتاح السیسی کے دورۂ پاکستان کا منتظر ہے۔پاکستان مصر کو اہم اسٹریٹجک اقتصادی شراکت دار اور علاقائی پیداواری مرکز سمجھتا ہے۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان اور مصر سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، رابطہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحمید نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوءے کہا کہ مصر اور پاکستان کے درمیان گہری، دیرینہ اور کثیرالجہتی دوستی قائم ہے،دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور برادرانہ رشتوں پر مبنی ہیں،گزشتہ دو برسوں میں پاک مصر تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے دوروں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی رفتار دی ہے ۔دونوں ممالک کی قیادت دوطرفہ شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہے،اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے اہم اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو وسعت ملی۔ مصری سفیر نے کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،مثبت دوطرفہ رفتار کو عملی کامیابیوں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مصر اور پاکستان کے درمیان تجارت اور کاروباری شراکت داری مزید مضبوط بنائی جائے گی،دونوں ممالک کے اداروں اور عوام کے درمیان روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا،علاقائی اور عالمی چیلنجز کا پائیدار حل مذاکرات، سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر امن، استحکام اور تعمیری بین الاقوامی تعاون کے لیے پُرعزم ہے،پاکستانی عوام کی گرمجوشی، سخاوت اور مہمان نوازی قابلِ تحسین ہے،پاکستانی عوام کی مہمان نوازی پاک مصر پائیدار دوستی کی حقیقی عکاس ہے، پاک مصر شراکت داری آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوگی۔








