کاشتکاروں کومرچ کارنگ مکمل طور پر سرخ اور مرچ اچھی طرح پک جانے پرچنائی شروع کرنے کی ہدایت

مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ مقررہ وقت پر چنائی نہ کرنے کے عمل سے فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتاہے اس لئے اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

فیصل آباد 17 جولائی (اے پی پی):مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ مقررہ وقت پر چنائی نہ کرنے کے عمل سے فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتاہے اس لئے اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عامر صدیق کے مطابق چنائی کا عمل اس وقت شروع کیاجائے جب مرچ اچھی طرح پک چکی ہو اور اس کا رنگ بھی مکمل طور پر سرخ ہو چکاہو۔ انہوں نے کہاکہ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کرنی چاہیے تاکہ پودےچنائی  ٹوٹنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ مرچ کی چنائی ہفتہ عشرہ کے وقفے سے کرنے کے بعد مرچوں کو اکٹھا ڈھیر کی صورت میں رکھنے کی بجائے خشک اور صاف چٹائی پر اسے احتیاط سے بکھیر دیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کے بعد کمزور اور بیماری سے متاثرہ مرچوں کو الگ کر دیں نیز مرچوں کو بارش یا آندھی سے بچانے کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ بہتر پیداوار کے ذریعے کاشتکاروں کو مالی منافع حاصل ہوسکے۔