ڈپٹی ڈائریکٹر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

ڈپٹی ڈائریکٹر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد انور نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی رضا عاصم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ سید احتشام مظہر سے ملاقات کی

سیالکوٹ۔ 17 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد انور نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی رضا عاصم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ سید احتشام مظہر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے صدر سیالکوٹ چیمبر اور سیالکوٹ کی تاجر برادری کو راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اور اتھارٹی کے زیرِ نفاذ دیگر منصوبوں کے وژن، مقاصد اور نمایاں خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

بریفنگ میں پائیدار شہری ترقی، جدید بنیادی ڈھانچے، ماحولیاتی تحفظ اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیےراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔