محکمہ زراعت خیبر پختو نخوا نے’’’جدید آبپاشی نظام کے مؤثر نفاذ ‘‘ کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد فیلڈ افسران کی فنی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے
زرعی پیداوار میں اضافہ کے تناظر میں جدید آبپاشی نظام اہم ضرورت ہے، میاں محمد عمر

مزید خبریں
پشاور۔ 17 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت خیبر پختو نخوا نے’’’جدید آبپاشی نظام کے مؤثر نفاذ ‘‘ کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد فیلڈ افسران کی فنی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں مشیر زراعت خیبرپختونخوا میاں محمد عمر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آن فارم واٹر مینجمنٹ حیات خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایریگیٹڈ ایگریکلچر امپروومنٹ پروجیکٹ محمد آصف، آن فارم واٹر مینجمنٹ کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر زراعت میاں محمد عمر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت اور زرعی پیداوار میں اضافے کے تناظر میں جدید آبپاشی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی، پانی کے مؤثر استعمال اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور مشیر زراعت کی ہدایات کی روشنی میں آن فارم واٹر مینجمنٹ کو ہائی ایفیشنسی اریگیشن سسٹم کے فروغ کا اہم ہدف دیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ پانچ ماہ کے دوران صوبے میں 10 ہزار ایکڑ اراضی پر جدید آبپاشی نظام نصب کیا جائے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے فیلڈ افسران کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر تھا۔تقریب کے اختتام پر مشیر زراعت میاں محمد عمر نے تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور کامیاب تربیتی پروگرام کے انعقاد پر منتظمین اور شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تربیت یافتہ افسران فیلڈ میں جدید آبپاشی نظام کے فروغ اور صوبائی حکومت کے مقررہ اہداف کے حصول میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔








