گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران ملک میں 1.637 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ، ایس بی پی

گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران ملک میں 1.637 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران ملک میں 1.637 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران توانائی کے شعبہ میں سب سے زیادہ 958.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ مالیاتی خدمات کے شعبہ میں دوران سال 805.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔