پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی منیوفیکچرنگ جون 2026 میں 1.93 ملین یونٹس رہی ، رپورٹ

پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی منیوفیکچرنگ جون 2026 میں 1.93 ملین یونٹس رہی ہے ۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 13.1 ملین یونٹس موبائل فونز کی لوکل منیوفیکچرنگ کی گئی

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی منیوفیکچرنگ جون 2026 میں 1.93 ملین یونٹس رہی ہے ۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 13.1 ملین یونٹس موبائل فونز کی لوکل منیوفیکچرنگ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق جون 2026 میں پاکستان نے موبائل فونز کی مقامی طلب کے 75 فیصد فونز کی اندورن ملک مینوفیکچرنگ / اسمبلنگ کی ہے۔