اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی مسائل کافی حد تک حل کئے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا ہے۔ پیر کو یہاں پی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالنے سے قبل …
منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک کی ٹی وی پروگرام میں بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی مسائل کافی حد تک حل کئے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا ہے۔ پیر کو یہاں پی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالنے سے قبل ملک کو توانائی، دہشت گردی سمیت کئی مسائل کا سامنا تھا جنہیں حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی گئیں، طویل المیعاد اور قلیل المیعاد اقدامات کئے گئے، توانائی کے مسئلہ کے حل کیلئے ڈیم بنانے کے منصوبوں پر پیشرفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلہ کو حل کیا گیا اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ساری دنیا نے دہشت گردی کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔








