کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 39 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ

ملک میں کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران 39 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ٹاپ لائن کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی 2025 تا جون 2026 کے عرصہ کے دوران کاروں کی فروخت کا حجم 2لاکھ 6 ہزار 445 یونٹس تک بڑھ گیا۔

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران 39 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ٹاپ لائن کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی 2025 تا جون 2026 کے عرصہ کے دوران کاروں کی فروخت کا حجم 2لاکھ 6 ہزار 445 یونٹس تک بڑھ گیا۔

مالی سال 2025 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران کا روں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2026 کے مقابلہ میں جون 2026 کے دوران کاروں کی فروخت 29 فیصد جبکہ جون 2025 کے مقابلہ میں جون 2026 کے دوران فروخت میں 4 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2026 میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی فروخت 11ہزار 543 یونٹس رہی ہے۔ واضح رہے کہ جون 2026کے دوران کاروں کی فروخت میں اضافہ کا بنیادی سبب بجٹ سے قبل کی جانے والی خریداری ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ میں نئی کمپنیوں کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے مختلف ماڈلز بھی کاروں کی فروخت میں اضافہ کے بنیادی اسباب میں شامل ہیں۔