دریاخان،پولیس نے شراب برآمدکرکےملزم گرفتار کرلیا

بھکر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

دریاخان۔ 20 جولائی (اے پی پی):بھکر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او دریا خان محمد اعظم خان کی سربراہی اور ایس ایچ او سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف ولد یونس سکنہ محلہ فاروق آباد دریا خان، ضلع بھکر کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 366 بجرم EO-3/4 تھانہ سٹی دریا خان میں درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔