دھان کے کاشتکاروں کو سپر باسمتی1121، باسمتی1509اور باسمتی1148کی لاب کی کھیتوں میں منتقلی 20جولائی سے 31جولائی تک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار کھیت میں لاب کی منتقلی کے وقت پنیری کی عمر کا خاص خیال رکھیں اور 25 سے 35دن کے درمیان عمر کی پنیری کی کاشت کو یقینی بنایاجائے۔
کاشتکاروں کو دھان کی لاب کی کھیتوں میں منتقلی 20جولائی سے 31جولائی تک کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 20 جولائی (اے پی پی):دھان کے کاشتکاروں کو سپر باسمتی1121، باسمتی1509اور باسمتی1148کی لاب کی کھیتوں میں منتقلی 20جولائی سے 31جولائی تک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار کھیت میں لاب کی منتقلی کے وقت پنیری کی عمر کا خاص خیال رکھیں اور 25 سے 35دن کے درمیان عمر کی پنیری کی کاشت کو یقینی بنایاجائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عدیل احمد نے بتایا ہے کہ کاشتکار پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز پہلے کھیت کو پانی دے لیں تاکہ زمین نرم ہو جائے اور اکھاڑتے وقت پودوں کی جڑیں ٹوٹنے نہ پائیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار دو دو پودے نو نو انچ کے فاصلے پر اکٹھے لگائیں اور لاب لگانے کے بعد فاضل پنیری کی کچھ ہتھیاں وٹوں کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی رکھ دیں تاکہ جہاں کہیں پودے مرجائیں وہاں ان ہتھیوں سے نئی لاب لگا دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار لا ب لگانے کے 10 سے12دن بعد تک 35فیصد زنک سلفیٹ 5کلوگرام یا 21فیصد زنک سلفیٹ بحساب 10کلوگرام فی ایکڑ ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ کھاد کا چھٹہ دیتے وقت کھیت میں پانی کی مقدار کم سے کم رکھی جائے اور بہتر ہے کہ پانی بالکل نہ ہو بلکہ کیچڑ ہی ہو۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔








