ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 258 روپے اضافے کے بعد 363,713 روپے سے بڑھ کر 363,971 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,415 روپے سے بڑھ کر 333,652 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 107 روپے اضافے کے بعد 6,177 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 91 روپے اضافے کے بعد 5,295 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,018 ڈالر سے بڑھ کر 4,021 ڈالر ہو گئی۔