محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹرعامر صدیق نے بتایاہے کہ کاشتکار پچھیتی کاشت میں تاخیر سے گریزکریں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔
فیصل آباد،کاشتکاروں کو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت 31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 21 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹرعامر صدیق نے بتایاہے کہ کاشتکار پچھیتی کاشت میں تاخیر سے گریزکریں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ 31جولائی تک کاشت کی صورت میں پیٹھاکدو کاپھل اکتوبر میں پک کر تیار ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ فصل کی کاشت کےلئے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرازمین کاانتخاب بہترین نتائج کا حامل ہو سکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار پیٹھاکدوکی پچھیتی کاشت کے وقت کھیت میں 2سے3 مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ چلائیں اور پٹڑیاں بنانے کے لئے 1/4 میٹر پر نشان لگائیں اور نشانوں کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر کے فاصلے پر 3بوری سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ ملاکر بکھیر دیں اور پٹڑیاں بنالیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار ایک ایکڑ کھیت کے لئے ایک کلوگرام بیج کو پٹڑیوں کے دونوں کناروں پر ایک ایک میٹرکے فاصلے پر بوئیں۔








