ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے
جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,029 روپے اضافے کے بعد 363,971 روپے سے بڑھ کر 368,000 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,652 روپے سے بڑھ کر 337,346 روپے ہوگئی،
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔فی تولہ چاندی کی قیمت 209 روپے اضافے کے بعد 6,396 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 188 روپے اضافے کے بعد 5,483 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,021 ڈالر سے بڑھ کر 4,068 ڈالر ہو گئی۔








