پام آئل کی قومی درآمدات میں جون 2026 کے دوران 22.95 فیصد اضافہ

پام آئل کی قومی درآمدات میں جون 2026کےدوران 22.95فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 241ملین ڈالر تک بڑھ گیا

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):پام آئل کی قومی درآمدات میں جون 2026کےدوران 22.95فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 241ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جون 2025 کے دوران پام آئل کی درآمدات کی مالیت 196ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح جون 2025کے مقابلہ میں جون 2026کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 45 ملین ڈالر یعنی 22.95فیصد کی بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔

مزید خبریں