بین الاقوامی منڈی میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں 2فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈکی گئی تاہم سونے اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2فیصد سے زائد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں 2فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈکی گئی تاہم سونے اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے ستمبر میں ترسیل کے معاہدے 2.28ڈالر(2.47فیصد) کی کمی سے 89.91ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کے ستمبرمیں ترسیل کے سودے 2.80 ڈالر(2.78فیصد) کی کمی سے 97.89ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ رپور ٹ کے مطابق سونے کی قیمتوں میں 0.13فیصد کا عمومی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سونے کی نرخ 5.30ڈالر کے اضافے سے 4055.50ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کے نرخ 0.49ڈالر کے اضافے سے 58.54ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔ کموڈٹی مارکیٹ میں مکئی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور مکئی کے نرخ 3.50ڈالرکے اضافے سے 491 ڈالر فی بشل اور گندم کے نرخ 10.75ڈالر اضافے سے 707ڈالر فی بشل ہوگئے۔







