مالی سال 2026 کے دوران 2.291 ارب ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے دوران ملک سے 2.291 ارب ڈالر مالیت کے چاول برآمد کیے گئے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات 3.353 ارب ڈالر رہی تھیں۔
مالی سال 2026 کے دوران 2.291 ارب ڈالر مالیت کے چاول برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):مالی سال 2026 کے دوران 2.291 ارب ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے دوران ملک سے 2.291 ارب ڈالر مالیت کے چاول برآمد کیے گئے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات 3.353 ارب ڈالر رہی تھیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا جون 2025-26 کے دوران ملک سے 4.292 ملین میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے ، اس عرصے میں 794638 میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کیے گئے جن کی مالیت 843.002 ملین ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 808069 میٹرک ٹن باسمتی چاول 830.570 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ برآمد کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران مجموعی طور پر 5.017 ارب ڈالر مالیت کی غذائی اشیاء برآمد کی گئیں اور فوڈ گروپ کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 29.49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی تا جون 2025-26 کے دوران 215,170 میٹرک ٹن مچھلی اور مچھلی سے تیار کردہ مصنوعات 482.017 ملین ڈالر، 533,382 میٹرک ٹن پھل 308.130 ملین ڈالر جبکہ 594,104 میٹرک ٹن سبزیاں 162.770 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ برآمد کی گئیں۔اس عرصے میں 46669 میٹرک ٹن تمباکو کی برآمد سے 142.527 ملین ڈالر اور 243,019 میٹرک ٹن تیل دار بیج اور گری دار اجناس کی برآمد سے 260.519 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔
مالی سال 2025-26 کے دوران 114,046 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات بھی برآمد کی گئیں جن کی مالیت 530.245 ملین ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2024-25 کی اسی مدت میں 114,157 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات 495.109 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ برآمد کی گئی تھیں۔ دوسری جانب مالی سال 2025-26 کے دوران فوڈ گروپ کی درآمدات میں 11.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصے میں 9.150 ارب ڈالر مالیت کی مختلف غذائی اشیاء درآمد کی گئیں جبکہ مالی سال 2024-25 میں ان درآمدات کی مالیت 8.195 ارب ڈالر رہی تھی۔








