ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر لائیو سٹاک فلڈ ریلف کیمپس کا انعقاد کردیا گیا ہے اور کیمپس میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں
ممکنہ سیلاب کے پیش نظر لائیو سٹاک فلڈ ریلف کیمپس کا انعقاد کردیا گیا ہے، ڈاکٹر محمد افضل

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 24 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر لائیو سٹاک فلڈ ریلف کیمپس کا انعقاد کردیا گیا ہے اور کیمپس میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سمبڑیال میں ممکنہ فلڈ کے پیش نظر محکمہ لائیوسٹاک کے کیمپ لگا دیے گئے ہیں جن میں بھوپال والہ، کوٹلی کھوکھراں، ماجرا کلاں، رندھیراور چھنی گوندل بنگلہ چوک شامل ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ تمام کیمپس پر ایمرجنسی ادویات موجود ہیں ۔ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک سمبڑیال کسی بھی ایمرجنسی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے مویشی پال حضرات ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے اپنے جانوروں کا خاص خیال رکھیں اور جانوروں کو خشک اور اونچی جگہ پر یا کسی محفوظ مقام پر منتقل کردیں ۔








