سیالکوٹ ،سبزیات کو بروقت برداشت کرنے سے فصل کے معیار کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ سبزیات کو بروقت برداشت کرنے سے نہ صرف فصل کے معیار کو برقرار رکھا جا سکتا ہے بلکہ زیادہ منافع بھی حاصل کیا جا سکتا ہے

سیالکوٹ ۔ 24 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ سبزیات کو بروقت برداشت کرنے سے نہ صرف فصل کے معیار کو برقرار رکھا جا سکتا ہے بلکہ زیادہ منافع بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جمعہ کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر سبزی بروقت برداشت کرنا ضروری ہوتا ہے ،اس کی تازگی، ذائقہ اور غذائیت برقرار رہتی ہے جس کی وجہ سے منڈی میں اچھے دام ملتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پھول گوبھیکی برداشت پھول مکمل طور پر تیار، سخت اور سفید رنگ کا ہونے پر برداشت کرنا چاہیے، زیادہ دیر تک کھیت میں چھوڑنے سے معیار متاثر ہو سکتا ہے۔

اسی طرح دوسری سبزیوں کو بھی تیاری کے وقت برداشت کرنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ تیاری کے بعد سبزی کے پکنے کا وقت شروع ہوجاتا ہے اور جو سبزی پودے کے اوپر پکنے کے قریب بھی ہو وہ کھانے کے قابل نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیج حاصل کرنا مقصد ہوتو سبزی کو پورا پکنے دیں اور اس کے بعد مناسب وقت پر کاشت کرلیں تاکہ اچھے بیج حاصل کیے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سبزی منڈی میں فروخت کرنا مقصد ہوتو بھنڈی ،توری، بینگن وغیرہ کو پکنے سے پہلے کاشت کریں تاکہ اس کی خوبصورتی،چمک ،نرم ،مناسب جسامت اور ذائقہ برقرار رہ سکے۔