اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ جولائی کے مہینہ میں پالک اور مولی کی کاشت سے منافع کمایا جاسکتا ہے
جولائی کے مہینہ میں پالک اور مولی کی کاشت سے منافع کمایا جاسکتا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 24 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ جولائی کے مہینہ میں پالک اور مولی کی کاشت سے منافع کمایا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جمعہ کو کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے بعد جولائی اور اگست کے مہینے میں خالی رہ جانے والے زمینوں میں اچھی طرح ہل چلا کر گٹکا مولی (چھوٹی مولی) اور پالک کی کاشت سے اچھا منافع کمایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پالک کا پچھلے سال والا ایک من بیج فی ایکڑ استعمال کریں، مولی اور پالک کی سبزی کیلئے زمین کو اچھی طرح تیار کرکے تین ٹرالی گوبر کھاد و ایک بوری ڈی اے پی کھاد ڈال کر کھیلیاں بنا کر ان کے اوپر بیج لگانے کے بعد ہلکی آبپاشی اور دو گھنٹے بعد دوبارہ پانی لگائیں ،اس طرح بیج کا اچھا اگائو ہوگا۔








