پٹرول 3.66 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.80 روپے فی لٹر مہنگا، نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (ہفتہ) کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 383روپے 46 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (ہفتہ) کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 383روپے 46 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 335روپے 18پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعہ) رات 12 بجے سے ہوگا۔