پاک،چین کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ای وی بائیک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک بائیکس کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ صوبائی وزیر نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرک بائیکس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور موٹر بائیک کی خصوصیات کا مشاہدہ کیا۔

لاہور۔25جولائی (اے پی پی):مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک بائیکس کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ صوبائی وزیر نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرک بائیکس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور موٹر بائیک کی خصوصیات کا مشاہدہ کیا۔ چین کے ایکس فری انرجی ٹیکنالوجی گروپ اور مقامی کرایٹو گروپ نے مل کر الیکٹرک بائیک تیار کی ہے۔ افتتاحی تقریب میں چین کے ایکس فری انرجی ٹیکنالوجی گروپ کے نائب صدر مسٹر زین شوین، کری ایٹو گروپ کے میاں سلطان، سی ای او او ایس سی ڈی محمد بختیار فائق، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔ پائلٹ پروجیکٹ کے طور 25 سو ای وی موٹر بائیکس تیار کئے گئے ہیں۔ چائینز گروپ کے نائب صدر نے کہا کہ ہمارے گروپ کی سال میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس تیار کرنے کے کیپسٹی ہے، اس استعداد کو ڈیڑھ لاکھ سالانہ تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے حکومت کو20 ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کئے جائیں گے۔ ہمارا گروپ مستقل میں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر مقامی سطح پر الیکٹرک رکشے بھی تیار کرے گا۔ چوہدری شافع حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای وی سیکٹر کا فروغ پاکستان کا مستقبل ہے،اس لئے وزیر اعلی پنجاب نے ای وی سیکٹر کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں پنجاب میں الیکٹرک وہیکلز کے متعدد ایسمبلنگ پلانٹ لگ چکے ہیں جبکہ چین کی مزید کمپنیاں ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دے کر ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے صوبے کے مختلف شہروں میں ماحول دوست گرین بسیں رواں دواں ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کری ایٹو گروپ اور چین کے ایکس فری انرجی ٹیکنالوجی گروپ نے مل کر ای بائیکس تیار کی ہے جو خوش آئند ہے، صوبائی وزیر نے ایکس فری الیکٹرک بائیکس کے اجرا پر دونوں پارٹنرز کو مبارکباد دی۔