محکمہ زراعت فیصل آباد نے کاشتکاروں کو گنے کی فصل کو گھوڑا مکھی اور بوررز کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت احتیاطی اور تدارکی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
فیصل آباد، کاشتکاروں کو گنے کی فصل کو گھوڑا مکھی اوربوررزکے حملے سے محفوظ رکھنے کےلئے بروقت تدارکی اقدامات کرنےکی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 26 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت فیصل آباد نے کاشتکاروں کو گنے کی فصل کو گھوڑا مکھی اور بوررز کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت احتیاطی اور تدارکی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن فیصل آباد حافظ محمد حسیب نے بتایا ہے کہ گھوڑا مکھی اور بوررز گنے کی فصل کے لیے نقصان دے کیڑے ہیں جس کے باعث پیداوار اور فصل کے معیار پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کاشتکار گنے کے آغازی مرحلے میں باغ اور جنگل نما جڑی بوٹیوں میں موجود کیڑے کا بروقت خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر گھوڑا مکھی کا حملہ معاشی حد سے تجاوز کر جائے تو محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زرعی ادویات مقررہ مقدار میں استعمال کی جائیں۔ اس ضمن میں بائی فینتھرین 10 فیصد ای سی، کلوتھیانیڈن 20 فیصد ایس سی، کلورپائریفاس 40 فیصد ای سی یا امیڈاکلوپرڈ 20 فیصد ایس ایل کو تجویز کردہ مقدار کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور کسی بھی قسم کے حملے کی صورت میں فوری طور پر محکمہ زراعت کے مقامی عملے یا زرعی ماہرین سے رابطہ کریں تاکہ بروقت رہنمائی کے ذریعے فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔








