محکمہ زراعت پنجاب کی کپاس کی بہتر نگہداشت بارے ایڈوائزری جاری

محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر نگہداشت بارے ایڈوائزری جاری کر دی۔ایڈاوائزری میں کہا گیا ہے کہ کپاس کے کاشتکارکاشتی امور محکمہ موسمیات کی موسمی پیشن گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل کریں۔

لاہور۔27جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر نگہداشت بارے ایڈوائزری جاری کر دی۔ایڈاوائزری میں کہا گیا ہے کہ کپاس کے کاشتکارکاشتی امور محکمہ موسمیات کی موسمی پیشن گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل کریں۔کاشتکار مسلسل بارشوں کی صورت میں 1سے2فیصد یوریا کا محلول بنا کر سپرے کریں تاکہ پودے کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔بارشیں رکنے کے بعد جلد از جلد پودے کو نائٹروجن اور دوسرے غذائی عناصر مہیا کریں تاکہ پودا مناسب پھل پھول سکے۔پٹریوں پر اور ڈرل سے کاشتہ فصل کو ضرورت کے مطابق پانی لگا ئیں۔ کپاس کے کاشتکارواٹر سکاٹنگ باقاعدگی سے کریں اور فصل کو ضرورت کے مطابق پانی لگائیں۔ کھادوں کا استعمال زمین کے تجزئیے کے مطابق کریں۔نائٹروجن کھاد(یوریا) کی دوسری یا تیسری قسط فصل کی عمر اورحالت کے مطابق دیں تاکہ زیادہ فائدہ ہو۔زنک اور بوران کو کیڑے مار ادویات کے ساتھ ہرگز سپرے نہ کریں سپرے صرف صبح یا شام کے وقت کریں۔محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے پوٹاشیم نائٹریٹ(2فیصد)کے چار سپرے ہفتہ وار پھول آنے پر سپرے کریں۔