ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,000 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 7 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 7 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,430 روپے اضافے کے بعد 366,714 روپے سے بڑھ کر 370,144 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 336166 روپے سے بڑھ کر 339,311 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 6,397 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 5,484 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,053 ڈالر سے بڑھ کر 4,093 ڈالر ہو گئی۔