پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7241.13 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو زبردست تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 7241.13 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 178262.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران ریڈی مارکیٹ میں 1.032 ارب حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 41.019 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) بھی 19.278 کھرب روپے سے بڑھ کر 20.021 کھرب روپے ہو گیا۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو زبردست تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 7241.13 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 178262.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران ریڈی مارکیٹ میں 1.032 ارب حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 41.019 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) بھی 19.278 کھرب روپے سے بڑھ کر 20.021 کھرب روپے ہو گیا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،409 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،63 کی قیمتوں میں کمی اور 92کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔کے ایس ای 30 انڈیکس 2395.68 پوائنٹس اضافے سے 53347.67 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 10876.50 پوائنٹس کے اضافے سے 251510.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ حجم کے اعتبار سے ورلڈ کال ٹیلی کام 135.860 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ ٹرسٹ بروکریج 92.630 ملین اور سینرجیکو پی کے 81.338 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ نمایاں اضافے والی کمپنیوں میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص کی قیمت 570.00 روپے بڑھ کر 18238.00 روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص 289.00 روپے اضافے کے بعد 25300.00 روپے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب دی تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 69.83 روپے کم ہو کر 1017.82 روپے رہ گئی جبکہ دی پریمیئر شوگر ملز کے حصص 46.94 روپے کمی کے بعد 505.79 روپے پر بند ہوئے۔

 

مزید خبریں