عالمی منڈی میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں کمی اور اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ،اجناس میں ملاجلا رجحان رہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):عالمی منڈی میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں کمی اور اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا ۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ستمبر کے لیے معاہدے 1.30 ڈالر کمی سے 81.31 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کے ستمبر کے سودے 1.72 ڈالر کمی سے 86.64 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران سونے کی قیمت میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور سونے کے نرخ 26.60 ڈالر کمی سے 4109.80 ڈالر فی اونس اور چاندی کے نرخ 1.10 ڈالر کم ہوکر 57.62 ڈالر فی اونس پر آگئے ۔کموڈیٹی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا ، مکئی کے دسمبر کے لئے معاہدے 0.25 ڈالر اضافے سے 474.25 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کے ستمبر کےلئے سودے 5.25 ڈالر کمی سے 654.75 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔








