ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,300 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 4 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,687 روپے کے بعد 370,144 روپے سے کم ہو کر 366,457 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 339,311 روپے سے کم ہو کر 335,931 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 174 روپے کمی کے بعد 6,223 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 149 روپے کمی کے بعد 5,335 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,093 ڈالر سے کم ہو کر 4,050 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں