سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو اگست میں شلجم کی اگیتی کاشت شروع کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شلجم کی اگیتی کاشت اگست کے دوران شروع کریں تاکہ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ محکمہ زراعت کے مطابق شلجم کی کاشت کے لیے پانی کے بہتر نکاس والی میرا زمین کا انتخاب کیا جائے اور کھیت کی تیاری کے لیے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلایا جائے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ ہر مرتبہ ہل …

سیالکوٹ۔28جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شلجم کی اگیتی کاشت اگست کے دوران شروع کریں تاکہ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ محکمہ زراعت کے مطابق شلجم کی کاشت کے لیے پانی کے بہتر نکاس والی میرا زمین کا انتخاب کیا جائے اور کھیت کی تیاری کے لیے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلایا جائے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ ہر مرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دے کر زمین کو نرم اور بھربھرا بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کاشت کے وقت فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش استعمال کرنے سے فصل کی بہتر نشوونما ممکن ہوتی ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ شلجم کی منظور شدہ اقسام، جن میں دیسی سرخ، پرپل ٹاپ اور گولڈن بال شامل ہیں، کاشت کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فصل کو پھپھوندی سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بیج کو محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کی سفارش کردہ پھپھوندی کش دوا سے ٹریٹ کرنے کے بعد کاشت کیا جائے۔