سیالکوٹ،کپاس کے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے تحصیل سطح پر کسان سہولت سینٹرز قائم

محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں کو جدید زرعی سہولیات، معیاری زرعی مداخل اور بروقت فنی رہنمائی کی فراہمی کے لیے تحصیل کی سطح پر کسان سہولت سینٹرز قائم کر دیے ہیں۔ ان مراکز کے قیام کا مقصد کاشتکاروں کو ایک ہی جگہ پر زرعی مشاورت، معیاری ادویات اور جدید سپرے مشینری کی سہولت فراہم کرکے کپاس کی بہتر پیداوار کو یقینی بنانا ہے۔

سیالکوٹ۔ 28 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں کو جدید زرعی سہولیات، معیاری زرعی مداخل اور بروقت فنی رہنمائی کی فراہمی کے لیے تحصیل کی سطح پر کسان سہولت سینٹرز قائم کر دیے ہیں۔ ان مراکز کے قیام کا مقصد کاشتکاروں کو ایک ہی جگہ پر زرعی مشاورت، معیاری ادویات اور جدید سپرے مشینری کی سہولت فراہم کرکے کپاس کی بہتر پیداوار کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کپاس کی کاشت والے علاقوں میں تحصیل کی سطح پر کسان سہولت سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کے لیے ایڈوائزری ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ان ڈیسکوں پر زرعی ماہرین فصل کی نگہداشت، بیماریوں اور نقصان دہ کیڑوں کے تدارک سمیت جدید زرعی طریقۂ کار سے متعلق رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کسان سہولت سینٹرز پر معیاری زرعی ادویات اور سپرے مشینری بھی مارکیٹ سے کم قیمتوں پر دستیاب ہیں تاکہ کاشتکار معیاری زرعی مداخل باآسانی حاصل کر سکیں۔