صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 32 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 32 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے بھارتی پراکسی گروہوں کے خلاف جاری کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے ناگزیر ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور خودمختاری کے خلاف ہر سازش کو قومی عزم اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیت سے ناکام بنایا جائے گا۔








