"ڈائریکٹر سی آر پی ڈی مزمل یار کی قیادت میں معذور افراد کے حقوق کی کونسل کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر چیمبر سید احتشام مظہر گیلانی سے ملاقات کی، جس میں معذور افراد کے حقوق، سہولیات اور معاشی شمولیت سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔”
ڈائریکٹر سی آر پی ڈی کی قیادت میں معذور افراد کے حقوق کی کونسل کے وفد کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 29 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر سی آر پی ڈی مزمل یار کی قیادت میں معذور افراد کے حقوق کی کونسل کے وفد نےسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کا دورہ کیا اور صدر سیالکوٹ چیمبر سید احتشام مظہر گیلانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈویژن سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ارشاد وحید اور سیالکوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شریف گھمن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سی آر پی ڈی کے وفد نے صدر کو کونسل کے دائرہ کار، جاری اقدامات اور پائیدار روزگار کے مواقع کے ذریعے معذور افراد کی سماجی و اقتصادی خودمختاری کو فروغ دینے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وفد نے ایک ایسا مشترکہ لائحہ عمل بھی پیش کیا جس کا مقصد آجروں اور کونسل کے درمیان مضبوط روابط قائم کر کے سیالکوٹ کے صنعتی شعبے میں ہنرمند معذور افراد کی ملازمت کے حصول میں سہولت فراہم کرنا تھا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر سید احتشام مظہر نے سی آر پی ڈی کے اقدامات کو سراہا اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے روزگار کے طریقوں کی حمایت کے لیے چیمبر کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے مستقبل میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ،جن کے ذریعے افرادی قوت میں تنوع کو بڑھایا جا سکے، صنعت کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور سیالکوٹ کی برآمدات پر مبنی صنعتوں میں ہنرمند معذور افراد کے لیے بامقصد روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔








