محکمہ زراعت نے ملی بگ کے تدارک کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات آری ڈاکٹر آصف علی نے اے پی پی کو بتایا کہ کاشتکار ملی بگ کے تدارک کیلئے متاثرہ پودوں کی نشاندہی کرلیں۔
محکمہ زراعت نے ملی بگ کے تدارک کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 30 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے ملی بگ کے تدارک کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات آری ڈاکٹر آصف علی نے اے پی پی کو بتایا کہ کاشتکار ملی بگ کے تدارک کیلئے متاثرہ پودوں کی نشاندہی کرلیں۔
اگر ملی بگ کا ابتدائی حملہ ٹکڑیوں کی؎صورت میں ہو تو متاثرہ پودوں کو اکھاڑ کر زمین میں دبا دیں۔ متاثرہ پودوں پر زیادہ حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ ملی بگ کے حملہ کی صورت میں صرف متاثرہ فصل پر سپرے کریں۔ کاشتکار سپرے کیلئے ہالوکون نوزل اور بڑی فصل پر سپرے کیلئے بوم سپرئیر کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ملی بگ افراد کے جسم یا سپرے مشینری سے چپک کر صحتمند پودوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے لہذا کاشتکار سپرے کے فورا ًبعد مشینری اور حفاظتی لباس کو اچھی طرح دھولیں۔








