بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتو ں میں اضافے کا رجحان

بین الاقوامی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتو ں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتو ں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے ستمبر میں ترسیل کےلئے معاہدے 1.11 ڈالر اضافے سے 85.57ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کے سودے 2.28 ڈالر اضافے سے 93.02 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔کموڈیٹی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران سونے کے نرخ 3.60 ڈالر کی کمی سے 4093.40 ڈالر فی اونس اور چاندی کے نرخ 0.62ڈالر کمی سے 57.47ڈالر فی اونس پر آگئے۔ مکئی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان رہا اور مکئی کے دسمبرکےلئے سودے 0.25ڈالرکی عمومی کمی سے 471.50ڈالر فی بشل میں ہوئے تاہم گندم کے نرخ 17 ڈالر کے اضافے سے 677.75ڈالر فی بشل تک پہنچ گئے۔