سوتی کپڑے کی برآمدات میں جون کےدوران 9.8 فیصد کمی ہوئی ،پی بی ایس

سوتی کپڑے کی برآمدات میں جون 2026 کےدوران 9.8 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):سوتی کپڑے کی برآمدات میں جون 2026 کےدوران 9.8 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس )کے اعدادو شمار کے مطابق ا س دوران برآمدات کی مالیت 112ملین ڈالر تک کمی ہوگئی جبکہ جون 2025 میں سوتی کپڑا کی برآمدات سے 123 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا ۔ اسطرح جون 2025 کے مقابلہ میں جون 2026 کے دوران سوتی کپڑے کی قومی برآمدات میں 11 ملین ڈالر یعنی 9.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔