روس نے برازیل اور ارجنٹائن کی گوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

ماسکو ۔ 7 جون(اے پی پی) روس نے برازیل اور ارجنٹائن کی گوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے زرعی تحقیقاتی ایجنسی نے پولٹری درآمد کرنے والی برازیلین اور گوشت اور گوشت سے بنی ہوئی مصنوعات درآمد کرنے والی ارجنٹائن کی کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ایجنسی ے مطابق درآمدات کے دوران لیسٹریا کے جراثیم پائے گئے ہیں جس کی وجہ …

ماسکو ۔ 7 جون(اے پی پی) روس نے برازیل اور ارجنٹائن کی گوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے زرعی تحقیقاتی ایجنسی نے پولٹری درآمد کرنے والی برازیلین اور گوشت اور گوشت سے بنی ہوئی مصنوعات درآمد کرنے والی ارجنٹائن کی کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ایجنسی ے مطابق درآمدات کے دوران لیسٹریا کے جراثیم پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ برازیل کی 58 پولٹری فرمز اورارجنٹائن کی 74 کمپنیاں روس کو گوشت سپلائی کرتی ہیں جن میں سے ہر گروپ کی آٹھ آٹھ کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے

مزید خبریں

Leave a Reply