24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700روپے کی کمی

"ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔”

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3700روپے کمی کےبعد 4لاکھ 26 ہزار 736 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونےکی قیمت میں بھی 3202روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 3لاکھ 65 ہزار 857 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2907 روپے کمی سے 3 لاکھ 35 ہزار 381 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 37 ڈالر فی اونس کمی واقع ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت 4043 ڈالر تک گر گئی ۔ رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 57 روپے کی کمی سے 6237 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 49 روپے کی کمی سے 5347 روپے تک کم ہوگئی ۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.57 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 57.58 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ۔

مزید خبریں