پاک، سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہر مشکل وقت میں مضبوط رہے ہیں، افتخار علی ملک

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہر مشکل وقت میں مضبوط رہے ہیں اور سعودی عرب پاکستان کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ اتوار کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی تزویراتی شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، جبکہ مملکت …

لاہور۔2اگست (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہر مشکل وقت میں مضبوط رہے ہیں اور سعودی عرب پاکستان کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ اتوار کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی تزویراتی شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، جبکہ مملکت پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی بلا تعطل اور مناسب قیمت پر فراہمی صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے، روزگار کے مواقع اور معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں شفاف اور پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں، جبکہ پاکستانی کاروباری برادری کو سعودی ہم منصبوں کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے میں سہولت دی جائے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں آئندہ برسوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔